بلاول بھٹو

ملک میں آزادیِ اظہار و صحافت اور فعال میڈیا کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آزادیِ اظہار و صحافت کو یقینی بنانے اور فعال میڈیا کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے نومنتخب صدر کاظم خان اور جنرل سیکریٹری میاں عامر محمود کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے ایاز خان کو سینئر نائب صدر، یوسف نظامی کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل، غلام نبی چانڈیو کو فنانس سیکرٹری اور زبیر محمود کو انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے استحکام اور آزادی صحافت کے فروغ کے باب میں سی پی این ای کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے حیدر امین کو نائب صدر پنجاب، سلمان مسعود کو نائب صدر اسلام آباد، طاہر فاروق کو نائب صدر خیبر پختونخواہ اور عارف بلوچ کو نائب صدر بلوچستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے سی پی این ای کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے نو منتخب 44 اراکین کو بھی مبارک باد دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر

معاشی استحکام کے بغیر مکمل آزادی ممکن نہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے