مریم نواز

مریم نواز نے پی ٹی آئی کا نیا نام رکھ دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائیزر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا نیا نام رکھ دیا۔  فواد چوہدری کی مبینہ آڈیو لیک ہونے کے بعد مریم نواز نے پی ٹی آئی کا نام ‘پاکستان ٹرک انصاف’  رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اپنے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد سے اس پر مخالف جماعتوں کے رہنماؤں کا ردعمل آنے کاسلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز فواد چوہدری کی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنے بھائی سے دو ججوں میں رابطہ کرانے کی بات کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ اس میں ہونے والی بات چیت سے متعلق مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیا۔  مریم  نواز نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’پاکستان ٹرکِ انصاف !‘۔ خیال رہے کہ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں اس سے متعلق ٹرک کی 2 تصاویر بھی لگائیں، جن میں سے ایک پر پاکستان ٹرک انصاف لکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے