القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت، تحریری حکمنامہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ تحریری حکم نامے کے مطابق عمران خان تفتیش میں رکاوٹ ڈالیں تو نیب ضمانت منسوخی کی درخواست کر سکتا ہے، تفتیشی کو جب بھی ضرورت ہو عمران خان ان کے سامنے پیش ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم  عمران خان کو ملی عبوری ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی نے کہا آرٹیکل 245 کا نفاذ ہے، عمران خان کو ریلیف نہیں مل سکتا، ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی کا یہ مؤقف جارحانہ ہے۔

واضح رہے کہ حکم نامے میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے متعلقہ فورم احتساب عدالت کے ہونے کا اعتراض اٹھایا، عمران خان کو سپریم کورٹ احکامات پر ہائی کورٹ پیش کیا گیا۔ تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا اعتراض درست نہیں، ہائی کورٹ کوڈ آف کرمنل پروسیجر کے تحت بھی کیس سننے کا اختیار رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مصدق ملک

جب دہشتگردوں کو واپس لاکر آباد کرنا شروع کردیں تو ریاست کیساتھ جو ہونا ہے وہ ہورہا۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ جب دہشتگردوں کو واپس لاکر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے