خواجہ آصف

ایک شخص کو بلینکٹ ضمانتیں مل رہی ہیں، یہ کونسا انصاف ہے ؟ خواجہ آصف

سیال کوٹ (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک شخص کو بلینکٹ ضمانتیں مل رہی ہیں، یہ کونسا انصاف ہے ؟ کونسی عدالتیں ہیں؟ پارلیمنٹ اس ساری چیزوں کا سدباب کرے گی، ایگزیکیٹو کی جانب سے پارلیمنٹ کی حدود کراس کی جا رہی ہے، پارلیمنٹ آئین کے مطابق اپنی حدود کی حفاظت کرے گی، ایگزیکیٹو پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ڈی ایم احتجاج، ہمارا مطالبہ ہے کہ عدلیہ سہولت کاری نہ کرے۔ عمران خان کو اسپانسر اور کفالت کی جا رہی ہے، ان کی سہولت کاری کرنے والے افراد کو حدود کا پاس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو ججوں کو بولنے نہیں دیا گیا، ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ موجود نہیں، ذاتی طور پر شرمندہ ہوں اور جتنی بھی مذمت کی جائے ان چیزوں کی وہ کم ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پانچ چھ سالوں میں سیاست میں بہت سی حدود کراس ہوئی ہیں، جس قسم کا ریلیف عمران خان کو مل رہا ہے، کاش ہمیں بھی ملتا، اگر یہ انصاف ہے تو اس وقت انصاف کہاں تھا جب ہم عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کا آپشن موجود ہے، عمران خان عدلیہ سے این آر او لے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے