پاکستان تحریک انصاف

تحریک انصاف کا کسی بھی حکومتی عہدہ رکھنے والے فرد کو سینیٹ ٹکٹ نہ دینے پر غور

اسلام آباد (پاک صحافت) حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کسی بھی حکومتی عہدہ رکھنے والے فرد کو سینیٹ ٹیکٹ نہ دینے پر غور شروع کر دیا ہے،  اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ اگر وزیر اعظم نے حکومتی عہدیداروں کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تو بڑے بڑے زیر بحث ناموں کا سینیٹر بننے کا کوئی چانس نہیں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مشیروں، معاونین خصوصی یا کسی بھی حکومتی عہدہ رکھنے والے فرد کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ دینے پر غورشروع کر دیا ہے۔ پارٹی کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی اس کی حمایت کردی ہے، حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔ یاد رہے کہ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اس ضمن میں اب تک دو اجلاس منعقد ہوچکے ہیں جن میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت، گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی شرکت کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں پرٹکٹوں کیلیے شدید دباؤ ہے،اس دباؤ اور پارٹی کے اندرگروپنگ سے بچنے کے لیے ہی پی ٹی آئی نے پہلے سینیٹ کے لیے درخواستیں طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سینیٹ ٹکٹ کیلیے وزیر اعظم کے بعض مشیر ، معاونین خصوصی اور حکومتی عہدے رکھنے والے افراد بھی سامنے آئے تھے۔ اس ہی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف نے کسی بھی حکومتی عہدہ رکھنے والے فرد کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ دینے پر غورشروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے