حمزہ شہباز

سیاست نہیں خدمت پر یقین رکھتا ہوں، حمزہ شہباز

لاہو ر (پا ک صحافت)  وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ  عوام کے دکھوں کے مداواے اور مسائل کے حل کیلئے ہر چھوٹے بڑے شہر جاوں گا کیونکہ میں سیاست نہیں خدمت پر یقین رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ طویل سیاسی جدوجہد کرنے والے اورظلم برداشت کرنے والے پارٹی کارکنوں کوسلام پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے منشیات کے خلاف موثر اورمنظم مہم چلانے کی ہدایت دیتے ہوئے عوام کو مشکل وقت میں ریلیف دینے کیلئے  آٹے پر 200ارب روپے سبسڈی دے رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ واسا کو پانی کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں، لاہور بھر کے فلٹریشن پلانٹس کو بحال کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز  کا مزید کہنا تھا کہ چینی اورگھی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے  جلد خوشخبری دیں گے جبکہ اگلے ماہ سے منتخب ہسپتالوں میں کینسر اوردیگر ادویات مفت ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ  اندرون لاہور میں بجلی کے لٹکتے ہوئے تار اورگیس کی عدم فراہمی کے مسائل حل کریں گے جبکہ کوٹ خواجہ سید،سید مٹھا اوریکی گیٹ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے