اکبر ایس بابر

عمران خان نے جو راستہ چنا اس کی حقیقت لوگوں کے سامنے آگئی ہے۔ اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف کے باغی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو غلط راستہ چنا تھا اب اس کی حقیقت لوگوں کے سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ساڑھے تین سال میں بے روزگاری بڑھی، مہنگائی بڑھی، عوام کیلئے مشکلات آئیں، ہم پی ٹی آئی کی کو نئے سرے سے اکٹھا کریں گے۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو حالات کی مجبوری قبول کرنی چاہئے۔ عمران خان کا احتساب ضروری ہے، انہوں نے قوم کے ساتھ دھوکہ کیا، جو راستہ چنا وہ اچھے اور شفاف لوگوں کا تھا مگر بعد میں عمران خان اس راستے پر چلے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر میرٹ پر ورکروں کے ساتھ چلتے تو نوبت یہاں تک نہ آتی، زیادہ سے زیادہ حکومت پارلیمانی طریقے سے ختم ہو جاتی، جمہوریت میں یہ چلتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے