بھگدڑ

راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ میں نورس چورنگی کے قریب راشن کی فراہمی کے دوران بھگدڑ مچنے سے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ راشن کی تقسیم کے دوران لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ راشن مقامی فیکٹری کی جانب سے مستحقین میں تقسیم کیا جا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس جگہ راشن تقسیم کیا جارہا تھا کہ وہاں کرنٹ لگنے سے بھگدڑ مچی۔ بھگدڑ کے دوران قریبی نالے کی دیوار بھی گرگئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق نالے میں 2 بچے گر کر جاں بحق ہوئے، کئی افراد نالے میں گر کر زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں۔ واقعے میں کئی افراد بے ہوش بھی ہوئے ہیں۔ جن میں بعض کی حالت نازک ہے۔ پولیس کے مطابق 15 زخمیوں کو سول اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، عباسی شہید میں 9 لاشوں جبکہ 2 لاشوں کو سول اسپتال میں لایا گیا۔

فیصل ایدھی کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں لائی گئی تمام لاشیں خواتین کی ہیں، جن میں 3 بچیاں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے