شہبازشریف

باباگرونانک نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کا درس دیا ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ باباگرونانک نے ہمیشہ امن و بھائی چارے کا درس دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سکھ رہنما بابا گورو نانک کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سکھ برادری بابا گرونانک دیو کا 553واں یومِ پیدائش منارہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مزید کہا ہے کہ بابا گرونانک کی زندگی اور ان کا پیغام بھائی چارے اور امن کا درس دیتا ہے۔ میں اس مقدس دن پر دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ پاکستان میں ان کا قیام بہترین گزرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے