محسن نقوی

لاہور میں بارش سے 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لاہور میں بارش سے 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں ہربنس پورہ انڈر پاس کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا، دوران بریفنگ وزیراعلی پنجاب کو بتایا گیا کہ ہربنس پورہ انڈر پاس کے علاوہ لاہور کے تمام انڈر پاس کلیئر ہیں، دو گھنٹے میں ہربنس پورہ انڈر پاس سے نکاسی آب کا کام مکمل ہو جائے گا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں بارش سے 6 افراد جاں بحق ہوئے، کرنٹ لگنے سے 3 افراد اور چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، نہر اوور فلو کرنے سے پانی آبادی میں گیا، بہت زیادہ بارش ہوئی ہے، پانی کی نکاسی میں وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ گارڈن ٹاؤن، گلبرگ اور اطراف کے علاقوں میں پانی زیادہ جمع تھا۔ کوشش ہے اگلے سپیل سے پہلے صبح کی بارش کا پانی نکال دیں، رات 9 بجے بارش کا ایک اور سپیل متوقع ہے، پانی نکالنے کیلئے 159 پمپس کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے