مولانا فضل الرحمن

سپریم کورٹ ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اس وقت سپریم کورٹ ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف سپریم کورٹ کہہ رہی ہے کہ 90 روز میں انتخابات کرانا ضروری ہے دوسری طرف کہہ رہی ہے کہ تمام فریقین بیٹھ کر انتخابات کا فیصلہ کریں، اگر فریقین کے درمیان 90 روز کے بعد انتخابات پر اتفاق ہو جاتا ہے تو کیا قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوگی؟۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے سارے اختیارات پر قبضہ کرکے عدالتی مارشل لاء لگادیا ہے، الیکشن کمیشن، پارلیمنٹ اور حکومت کے اختیارات پر قبضہ کرلیا ہے، الیکشن شیڈول بھی دے دیا، رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی حکومت کا اختیار ہے لیکن چیف جسٹس نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے روک لیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ قانون منظور کرتی ہے ابھی ایکٹ بنا بھی نہیں لیکن چیف جسٹس نے بینچ بنادیا، آئینی طور پر اختیارات تقسیم ہیں پھر کیوں مداخلت کی جارہی ہے، کسی ادارے کو دوسرے ادارے کے دائرہ اختیار میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے