مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ کی جہانگیر ترین کے مستقبل سے متعلق بڑی پیش گوئی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما جہانگیر ترین کے  مستقبل سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کو ابھی بھی کچھ امیدیں ہیں لیکن وہ زیادہ عرصہ نہیں رہیں گی۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات جہانگیر ترین کے پی پی میں شمولیت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سندھ کی صوبائی وزیر شہلا رضا نے بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین اگلے ہفتے آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے اور وہ متوقع طور پر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں۔ تاہم جہانگیر ترین ایسی کسی بھی خبر کی تردید کر دی تھی۔ دوسری جانب جہانگیر ترین وزیر اعظم عمران خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دوست ہوں دوست ہی رہنے دیں  جان بوجھ کر دشمنی میں نہ دھکیلا جائے۔

واضح رہے کہ لانڈھی سائٹ ایسوسی ایشن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق بلدیاتی اداروں کے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہونے ہیں لیکن اس وقت منظور شدہ مردم شماری 1998 کی ہے، 2017 کی مردم شماری پر چاروں صوبوں کو شدید تحفظات تھے اور ان کی وجہ سے پارلیمنٹ نے کہا تھا کہ 5 فیصد کی دوبارہ تصدیق کرنی ہے لیکن اب تک کچھ نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے