بلیغ الرحمان

پاکستان پُرامن ملک ہے، جاپان ٹریول ایڈوائزری پر نظرِ ثانی کرے، بلیغ الرحمٰن

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ جاپان اپنی ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کرے، پاکستان سیاحتی اعتبار سے پُرامن ملک ہے۔ خیال رہے کہ محمد بلیغ الرحمٰن سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں تجارت، سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اسپننگ ملز جاپانی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہیں، جاپان میں مقیم پاکستانی اس کی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی آٹو موبائلز کی اچھے معیار کی وجہ سے پاکستان میں مانگ ہے، پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ تعلیمی شعبے میں دونوں ممالک کے طلبہ کے وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں، جاپان سے طلبہ یہاں آ کر یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کریں۔  ملاقات میں جاپانی سفیر نے کہا کہ عوامی سطح پر رابطے بڑھانےکے لیے تعلیمی اور تجارتی وفود کے تبادلوں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے