آفتاب شیرپاو

سپریم کورٹ کا کام سیاست نہیں آئین کی ترجمانی ہے، آفتاب شیرپاو

چارسدہ (پاک صحافت) آفتاب شیرپاو کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا کام سیاست نہیں آئین کی ترجمانی کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پارٹی کے اشاروں پر فیصلے کرنا درست نہیں، سب اپنی انا پیچھے رکھیں اور ملک کا سوچیں۔ ملک میں بحرانی کیفیت عمران نیازی کی وجہ سے ہے۔

آفتاب شیرپاو کا مزید کہنا تھا کہ آئین میں ہر ادارے کی حدود کا تعین کیا گیا ہے، الیکشن عمران خان کی خواہش پر نہیں ہوں گے۔ عمران خان کی ایک دن میں 14، 14 ضمانتیں منظور ہوتی ہیں جبکہ پی ٹی آئی دور میں مخالفین کو کئی کئی سال ضمانتیں نہیں دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا دورہ بھارت کامیاب رہا، پاکستانی وزیر خارجہ نے اچھے انداز میں کشمیر پر بات کی۔ افغان حکومت کے ساتھ بات چیت میں کوئی حرج نہیں، افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے