پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی نے پنجاب کے جیالوں کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی تنظیموں، ونگز اور جیالوں کو 9 مارچ کو لاہور پہنچنے کی ہدایات کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 مارچ کو تمام پارٹی رہنما چیئرنگ کراس پر آصف علی زرداری سے اظہار یکجہتی کیلئے اکٹھے ہونگے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کیجانب سے صدارتی انتخابات کے موقع پر چیئرنگ کراس پر جشن فتح کیمپ لگایا جائے گا۔

صدارتی انتخاب کا نتیجہ آنے کے بعد بھرپور جشن منایا جائے گا۔ چیئرنگ کراس کو پارٹی پرچموں، فلیکس سائن، سے سجایا جائیگا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرنگ کراس پر بھنگڑے، گھوڑا ڈانس اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے صدارتی انتخابات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے ممبران کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کی حمایت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے