ماریہ زاخارووا

روس امریکہ اور دوسرے کچھ ممالک کو اپنا دشمن سمجھنا چھوڑ دیں

ماسکو {پاک صحافت} نیٹو ممالک کے اہم اجلاس میں روس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نیٹو ممبران سے دوستی کرتے ہوئے امریکہ اور دوسرے کچھ ممالک کو اپنا دشمن سمجھنا چھوڑ دیں جس کے بعد روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس سے دوستی کرنا ہے تو دشمنوں کی طرح سوچنا چھوڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا کہ نیٹو کے ممبران کو حتمی فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ روس کو دوست ریاستوں میں شامل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں؟

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق برسلز میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں روس پر زور دیا گیا تھا کہ وہ چیک جمہوریہ اور امریکہ کو اپنا دوست سمجھے جس کے بعد روس نے یہ بیان جاری کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اگر میں مذکورہ بالا پیغام کو دیکھوں تو یہی لگتا ہے کہ نیٹو نے دوست بنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، دشمنوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست سے یہ ظاہر ہوتا ہے نیٹو روس کو دوست بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔

ماریہ زاخارووا کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے ہمارے مثبت طرز عمل کے باوجود ہمیں غیر ذمہ دار اور خطرناک سمجھا، تاہم اب وقت آگیا ہے کہ وہ جاسوسوں کی کہانیوں کی طرح سوچنا چھوڑ دیں، جسے وہ پابندیاں عائد کرنے کے بہانے استعمال کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اگر وہ ہمارے دشمنوں کی فہرست میں اپنا نام دیکھیں تو انہیں حیرت نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطین

سوئٹزرلینڈ کی لوزان یونیورسٹی کے طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ سائنسی تعاون کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے

پاک صحافت سوئٹزرلینڈ کی لوزان یونیورسٹی کے طلباء نے صیہونی حکومت کے خلاف طلبہ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے