سپریم کورٹ

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت پیر کو ہوگی

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت پیر کو ہوگی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پرحکم امتناع جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 18 ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ درخواست گزاروں نے عدالت عظمی سے استدعا کی تھی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا تصور، اس کی تیاری، اس کی توثیق اور اس کو پاس کیا جانا بددیانتی پر مبنی ہے، لہذا اسے خلاف آئین قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے