امیر مقام

علی امین کی پریس کانفرنس حساس مسئلے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے۔ امیر مقام

اسلام آباد (پاک صحافت) امیر مقام کا کہنا ہے کہ علی امین کی پریس کانفرنس حساس مسئلے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے کی پریس کانفرنس نیشنل سیکیورٹی اور دہشت گردی جیسے حساس مسئلے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے۔ علی امین گنڈاپور نے یہ نکات متعلقہ فورمز پر کبھی کیوں نہیں اٹھائے جن میں وہ شریک ہوتے رہے ہیں۔ دہشت گردی کے واپس آنے کی بنیادی وجہ ان کے لیڈر کی بطور وزیراعظم غلط پالیسیاں تھیں۔ ان پالیسیوں کا خمیازہ آج پاکستان بھگت رہا ہے۔

امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے مذاکرات کے نتیجے میں دہشت گردوں کو جیلوں سے نکالا اور واپس لا کر آباد کیا، جیلوں سے نکل کر دہشت گرد دوبارہ منظم ہوئے اور دہشت گردی شروع کی۔ اپنی ناکامیوں کا ملبہ وفاق پر نہ ڈالیں۔ خیبرپختونخوا میں 10 سال سے اقتدار میں آپ ہیں اور صوبہ کنگال ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کے معاملات پر سیاست اور سستی شہرت کا حصول قابل مذمت ہے۔ وفاق کے پاس خیبر پختونخوا کا کوئی معاملہ زیر التوا نہیں۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا صوبائی تعصب کا تاثر پیدا کرنا چاہتے ہیں، وفاق اور صوبائی اکائیوں کے درمیان امور طے کرنے کے آئینی فورمز پر بات کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے