شہباز شریف

پی ٹی آئی حکومت ملک کو معاشی دلدل میں دھنسا چکی ہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت اس وقت ملک کو معاشی دلدل میں دھنسا چکی ہے جس سے آسانی کے ساتھ نکلنا ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم دسمبر سے مہنگائی کا نیا بم پھینکنے کی تیاری قابل مذمت ہے جبکہ پہلے ہی حکومت غریبوں کو کنگال اور ملکی معیشت کو برباد کر چکی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ دوائی، کھانا، بجلی، گیس مہنگی، روزگار ختم، ٹیکس پر ٹیکس، یہ ہے نیا پاکستان ؟۔ قرض بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے لیکن ملک میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ تو پھر یہ پیسہ گیا کہاں؟ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا قرض کے لیے حکومت پر دروازہ بند کرنا خطرناک ثابت ہوگا جبکہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پاکستان کی معاشی خودمختاری گروی رکھ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے