عدنان صدیقی

سینئر اداکار عدنان صدیقی کا سیالکوٹ واقعے پر بےحد شرمندگی کا اظہار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے سانحہ سیالکوٹ پر انتہائی شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے بعد خود پر شرم آرہی ہے۔ عدنان صدیقی کاکہنا ہے کہ ’ہم نے اس گھناؤنے ظلم کے ساتھ دینِ اسلام کی تعلیمات کو برقرار نہیں رکھا۔‘

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سینئر اداکار عدنان صدیقی نے سیالکوٹ واقعے کو شرمناک ترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’سیالکوٹ کے افسوسناک واقعے کے بعد مجھے پاکستانی ہونے کے ناطے شرم آتی ہے۔ ہجوم کو ہنگامہ آرائی اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔‘

واضح رہے کہ عدنان صدیق نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے یہ حکم نہیں دیا کہ کسی بےگناہ انسان کو اتنی بےدردی سے قتل کیا جائے۔‘ خیال رہے کہ  سانحہ سیالکوٹ کی پولیس تحقیقات جاری ہیں، دوران تحقیقات اب تک 110 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں 13 مرکزی ملزمان ہیں، ملزمان طلحہ اور فرحان نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے