شہباز شریف

شہبازشریف کی جسٹس قاضی فائز عیسی کو چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف نے جسٹس قاضی فائز عیسی کو چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے عدل کے ایوانوں میں عدل کی روایات کا ڈنکا بجے گا۔ عدل، آئین، قانون اور ضابطوں کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ عوام عدل و انصاف کی فراہمی کے منتظر ہیں۔ امید ہے دنیا میں پاکستان کی عدلیہ کی ساکھ اور نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔ دعا ہے نئے چیف جسٹس پاکستان اپنی ذمہ داریوں میں سرخرو ہوں۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے آج چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی سپریم کورٹ کے 29ویں چیف جسٹس بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے