اسفندیار ولی

سپریم کورٹ نے اگر الیکشن کمیشن کا کام کرنا ہے تو پھر اسے ختم کردیں۔ اسفندیار ولی

پشاور (پاک صحافت) اسفندیار ولی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے اگر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کام کرنا ہے تو پھر اسے ختم کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے الیکشن التوا کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ دیکھ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ انتخابی شیڈول جاری کر رہا ہے۔ قانون کا مذاق اُڑایا جائے گا تو آئین اور پارلیمنٹ کو اپنا راستہ خود بنانا ہوگا۔

اسفندیار ولی کا مزید کہنا ہے کہ عدلیہ اور الیکشن کمیشن سمیت ہر ادارے کا اختیار متعین ہے، تجاوز ہوگا تو سزا بھی ملے گی۔ حکومت اور اپوزیشن فل کورٹ پر راضی تھے، پھر کیوں نہ بن سکا؟ ایک جماعت کےلیے عدالت عظمی کے وقار کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے اداروں میں مداخلت کی بجائے اپنے گھر کا نظام درست کریں، سیاست کرنی ہے تو افتخار چوہدری کی طرح پارٹی بنائیں، لگ پتہ جائے گا۔ پنجاب میں پہلے انتخابات ہوں گے، خیبر پختونخوا میں پھر ہوں گے، عام انتخابات بعد میں ہوں گے، ملک کا مذاق بنادیا گیا۔

اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے 3 ججز نے ساتھی 4 ججز پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، حالات کے تناظر میں نیا شیڈول الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ حکومت کی کمزوری بھی عیاں ہوگئی، جس رجسٹرار کو ہٹایا گیا، آج بھی وہ نوٹیفکیشن جاری کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے