شاہد خاقان عباسی

آج کوئی شخص عمران خان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی اور نالائقی سے ہر کوئی تنگ آچکا ہے اور آج کوئی شخص اس کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مہنگائی کا ہر روز نیا سیلاب عوام پر آتا ہے، وزیروں، مشیروں کی فوج عوام کو مہنگائی کم کرنے بارے بتائیں، آج عمران خان کی بات سننے کو تیار نہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فیل ہوچکی، عدم اعتماد میں مکمل کامیابی ہوگی، وزیراعظم خود اپنی ناکامی کا اعتراف کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سب کچھ برداشت کیا کسی کو گالی نہیں نکالی، جس ملک کا وزیراعظم کھڑے ہو کر گالیاں دے پھر کونسی اخلاقی قدریں رہ جاتی ہیں۔ مراد سعید جیسے بھی الیکٹ ہوا وفاقی وزیر ہیں۔ کسی کو بھی اس کی عزت اچھالنے کا حق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے