بلاول بھٹو مریم نواز

غریب عوام کی خدمت ہم سب کا فرض ہے۔ بلاول بھٹو

لاہور (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ غریب عوام کی خدمت ہم سب کا فرض ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ مریم نواز کو پہلی وزیراعلی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں، مریم نواز کے رمضان پیکج سےغریب عوام کو فائدہ ہوگا، غریب عوام کی خدمت ہم سب کا فرض ہے، غریب اور متوسط طبقے کا خاص رکھا جائے گا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آج میں پنجاب میں والد کے لیے ووٹ مانگنے آیا ہوں، میرے والد آپ کا ایسا خیال رکھیں گے جیسا میرا رکھتے ہیں، پاکستان اس وقت سنگین بحرانوں سے گزر رہا ہے۔ مخصوص جماعت نے معاشرے میں تقسیم پیدا کی ہے، سیاسی اختلاف کے باعث ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر تقسیم کو ختم کرنا ہے، معاشی بحران اور امن و امان کے مسائل سے مل کر نمٹیں گے، ہم مل کر تمام مسائل کا مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے