جاوید لطیف

آنے والے دنوں میں سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے جارہے ہیں۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی آئین دینے والا پھانسی چڑھا، کبھی آئین کو تحفظ دینے والے کو جلاوطن کیا گیا۔ ہم نے اپنی سیاسی ساکھ داؤ پر لگا کر حکومت سنبھالی ہے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ ایک کو نااہل کرو، دوسرے کو سزا بھی نہ دو۔ دنیا کی کسی عدالت نے ایسا فیصلہ کیا کہ گناہ گار کو سزا نہ دی جائے۔ ہم آنے والے دنوں میں سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے جا رہے ہیں۔ آئین کا تخفظ کرنے والے کو ہائی جیکر بنادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے