سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست مسترد ہوگئی ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو مسترد نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈسکہ انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جس کے فیصلے معطل نہیں کئے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے یا نہ کرانے کے متعلق سپریم کورٹ جلد فیصلہ کرے گا۔

سپریم کورٹ کے معزز ججز نے کہا ہے کہ ہم ایک فریق کی بات سن کر فیصلہ نہیں دے سکتے لہذا پی ٹی آئی کی درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے