عروہ حسین

اداکارہ عروہ حسین نے دُعا زہرہ کیس میں والدین کو قصور وار ٹھہرا دیا

کراچی (پاک صحافت) معروف اداکارہ عروہ حسین نے دُعا زہرہ کیس میں والدین کو قصور وار ٹھہرا دیا۔ عروہ حسین نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دعا زہرہ بد سلوکی کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی جو اُس کے ماں باپ کی طرف سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ جس طرح بچوں کو سکھایا جاتا ہے کہ والدین کے ساتھ کیسے برتاؤ کرنا ہے، اسی طرح والدین کو بھی بچوں کے ساتھ برتاؤ کرنے کا سبق ملنا چاہیے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے پوچھنا بند کریں تاکہ آپ کا بچہ گھر کب آئے گا بلکہ اپنے ناروا سلوک پر افسوس کریں۔

واضح رہے کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں اپنے گھر میں خاوند کے ساتھ بہت خوش ہوں، خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے۔ ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی۔ میرے گھر والے مجھے مارتے تھے، زبردستی کسی اور سے شادی کرانا چاہتے تھے جس پر میں راضی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے