پلوشہ خان

عمران نیازی کے شر سے ملک و قوم کو بچانا ہوگا۔ پلوشہ خان

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے شر سے ملک و قوم اور آئین و جمہوریت کو بچانا ہوگا۔ نااہل حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے جس سے چھٹکارا کئے بغیر ملکی تعمیر و ترقی ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کے کرائے کے بھرتی ہونے والے ترجمان عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے مخالفین سے سیاسی انتقام میں مصروف ہیں۔ ووٹ چوری کرنا عمران نیازی کی پرانی عادت ہے جسے اس نے سینیٹ میں بھی دہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پی ڈی ایم رہنماوں کے خلاف پروپیگنڈا کرکے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی اسے ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

سینیٹر پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں متحد ہیں اور ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔ حکومت کی جانب سے کی جانے والی ہر انتقامی کارروائی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے