امتیاز شیخ

سندھ کی عوام نے پی ٹی آئی کی ڈگڈگی مارچ کو مسترد کر دیا، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز شیخ نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی  آئی) سندھ کی جانب سے شکارپور میں لانگ مارچ ریلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی عوام نے پی ٹی آئی کی ڈگڈگی مارچ کو مسترد کر دیا۔  امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ ڈگڈگی مارچ کے مداریوں کے چہرے ابھی سے اترے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے شکارپور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا مارچ مہنگائی ، بیروزگاری اور غربت کی حمایت میں نکالا جا رہا ہے ۔ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ مارچ میں شامل مرید اپنے مرشد کا دیدار کرنے کے لئے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ امتیاز شیخ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ سندھ کے لوگ ان سے آٹا چوری چینی چوری این ایف سی ایوارڈ چوری پانی چوری بجلی چوری گیس چوری ادویات چوری یوریا چوری کا حساب مانگ رہے ہیں۔ سندھ کی عوام کی حمایت اور ووٹ ہمیشہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے