عطا تارڑ

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا ہدف انتشار پھیلانا ہے۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اعلان کردہ اسلام آباد لانگ مارچ کا ہدف و مقصد ملک میں انتشار و انارکی پھیلانا ہے، جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جس خونی مارچ کا عندیہ دیا تھا اس کا پہلا شاخسانہ کل لاہور میں دیکھا۔ ہمیں اطلاعات تھیں یہ اسلحہ لے کراسلام آباد کا رخ کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے ہدایات جاری کیں کہ اسلحے سے لیس ہو کر مارچ میں شامل ہوں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لانگ مارچ کس کیخلاف ہے؟ حکومت میں تو آپ تھے۔ کیا لانگ مارچ اپنے خلاف کرنے جارہے ہیں؟ ملک کو تباہ اور معیشت کا بیڑہ غرق آپ نے کیا، یہ عزت سے اقتدار میں آئے اور نہ ہی گئے۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا ہدف انتشار پھیلانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے