فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے شیخ رشید کو کرائے کا وزیر داخلہ قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو کرائے کا وزیر داخلہ قرار دے دیا۔ فیصل  کریم کنڈی  نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  شیخ رشید کی زبان ان کا پیدائشی ورثہ ہے، گٹر زبان ہی شیخ رشید کا ورثہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے  وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کرائے کا وزیر داخلہ قرار دے دیا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کرائے کے وزیر داخلہ ہیں،شیخ رشید کو علم ہے کہ ان کی سیاست غرق ہونے والی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوامی مارچ شروع ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  سارے مفاد پرست عمران خان کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں، عمران خان وقت آنے پر سیاسی سائبر حملہ کریں گے۔ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کے بس کا روگ نہیں ہے۔  ہمیں اپنے اتحادیوں پر اعتماد ہے، وہ عمران خان کے ساتھ رہیں گے، ان کے 12 لوگ اڑ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے