شہبازشریف آرمی چیف

وزیراعظم کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کہا کہ پاک فوج کو آپ جیسا قابل سربراہ ملنا اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاک فوج کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمارا بھرپور تعاون میسر رہے گا، جس پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیک تمناؤں پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے