لاہور میں دفعہ 144 نافذ

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 لگا دی۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد  لاہور میں  ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہوگی۔ خیال رہے کہ نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ لاہور میں آج پی ایس ایل کا ایک میچ، 40 کلومیٹر کی میراتھن اور سائیکل ریس ہونے جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے جاری بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی سربراہ نے ایک بار پھر اہم دن پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے دفعہ 144 لگائی جارہی ہے۔ انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے اور انہیں بتایا کہ آپ ریلی کی تاریخ کو آگے لے جائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج دوپہر 2 بجے انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت میں خود کروں گا، مجھے پتا ہے انہیں الیکشن سے بھاگنے کیلئے کچھ کرنا ہے، یہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، یہ کسی اور کو بھی قتل کروا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے