احسن اقبال

لیگی رہنما احسن اقبال نے بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق سوال اٹھا دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا بھارت کسی پاکستانی جاسوس کے لیے کلبھوشن جیسا قانون منظور کرے گا؟

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ملک کے جاسوسوں کو این آر او دے کر کسی ملک کی پارلیمنٹ اپنے منہ پر کالک نہیں ملتی۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ دشمن ملک کے جاسوس کے نام سے قانون پاس کر کے ملک کی عزت اور پارلیمنٹ کا وقار خاک میں ملا دیا گیا۔ ان  کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنی حکومت جاتی دیکھ کر عمران خان نے اپنے ساتھیوں کو این آر او دینا شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پرنئی حکمت عملی طےکرلی

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نےگندم کے معاملے پرنئی حکمت عملی طےکرلی۔ ذرائع محکمہ خوراک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے