خواجہ آصف

اگلے چند دنوں میں تحریک عدم اعتماد آجائے گی، خواجہ آصف

پشاور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر  خواجہ آصف نے حکومت کو  خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگلے چند دنوں میں تحریک عدم اعتماد آجائے گی۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ عدم اعتماد کی تیاری مکمل ہو گئی ہے۔  ہماری پارٹی کے لوگوں کو فارن ٹوورز کا لالچ دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ  لوگوں کو ڈاکو کہنے والا خود سرٹیفائیڈ ڈاکو نکلا، یہ میں نہیں کہتا بلکہ الیکشن کمیشن کہتا ہے۔ جن لوگوں کو عمران خان ڈاکو چور کہتا تھا انکے گھروں میں جا رہا ہے، اگر عمران خان کو پتہ چلے کہ کسی کی گائے بیمار ہے تو وہاں بھی چلا جائے گا پتہ لینے، شوکت خانم کو ملنے والی خیرات کے پیسے بھی پی ٹی آئی کے فنڈ میں ڈال دیتا تھا۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  پشاور میں مسجد میں دھماکے سے ساٹھ سے زائد لوگ شہید ہو گئے ہیں، تما مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جان کا تقدس ہے، دہشت گردی تو نواز شریف ختم کر گیا جو کہ آج پھر زندہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  امن کے حوالے سے آج پھر لوگ نواز شریف کو یاد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے