شوکت ترین

شوکت ترین کا حکومتی ٹیم کا حصہ بننے سے انکار

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومتی ٹیم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا،  خیال رہے کہ اس سے قبل حکومتی شخصیت نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سے رابطہ کرکے انہیں مشیر خزانہ کے عہدے کی پیشکش کی۔ بتایا گیا ہے کہ شوکت ترین وزیرخزانہ رہ چکے ہیں۔ شوکت ترین معاشی ٹیم کے اہم اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں۔ شوکت ترین حماد اظہر کے ساتھ مشیر خزانہ کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔ شوکت ترین کی مشیرخزانہ تعیناتی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ بنائے جانے کی خبروں پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے ردعمل سامنے آگیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے وضاحت کی کہ وہ فی الحال حکومتی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔ شوکت ترین کا کہناہے کہ جب تک ان کیخلاف نیب کے کیسز ختم نہیں ہوتے، وہ حکومت میں کوئی عہدہ قبول نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انہیں حکومتی ٹیم میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم انہوں نے نیب کیسز ختم ہونے تک ٹیم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے۔ فیصل جاوید خان اور فرخ حبیب کو اہم وزارتیں سونپی جانے کا بھی امکان ہے۔ جبکہ سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دی جاسکتی ہے اور وزارت اطلاعات ایک بار پھر فواد چوہدری کو دیے جانے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔ اسی طرح وفاقی وزیرخزانہ حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ سے ہٹانے کی کچھ وجوہات سامنے آئی ہیں جس کے تحت عدالت کے فیصلے کے بعد حفیظ شیخ کو مشیرخزانہ سے وزیر خزانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے