سندھ حکومت

سندھ حکومت نے حیدرآباد کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے حیدر آباد کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سناد ی ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے حیدرآباد کے شہریوں کے لئے بھی سفری سہولیات مہیا کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت حیدرآباد کے لیئے بھی بی آر ٹی سفری سہولت کا منصوبہ پیش کرنے والی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کا پروپوزل ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مل کر تیار کیا جارہاہے، بہت جلد حیدرآباد کے اندر بھی سفری سہولیات فراہم کرینگے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ پیپلزپارٹی مہنگائی پر خاموش نہیں ہے، پیپلزپارٹی کو احساس ہے، غریبوں کو کس طرح ریلیف دیا جائے اس پر سندھ حکومت کام کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے