پولیس

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں تھانہ منتی پر دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش کی جسے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق منتی میں پولیس اسٹیشن پر جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے دو اطراف سے حملہ کیا، جس پر پولیس کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کی گئی جس دوران دہشت گرد پسپا ہوئے اور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

ترجمان خیبرپختونخوا پولیس نے تصدیق کی کہ دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، تھانہ منتی میں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کر کے مسلح شرپسندوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ذرائع کے مطابق اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان بیس منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے