عمران خان

عمران خان سے تحقیقات کیلئے ایف آئی اے تفتیشی ٹیم کی اٹک جیل آمد

اٹک (پاک صحافت) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے اٹک جیل میں ایک گھنٹہ سوالات کئے۔

تفصیلات کے مطابق سائفر گمشدگی پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عمران خان کو باقاعدہ شامل تفتیش کر لیا گیا، ایف آئی اے کی انسداد دہشت گردی ونگ کی ٹیم اٹک جیل پہنچی اور ایک گھنٹہ عمران خان سے سوال و جواب کئے۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے شاہ محمود قریشی سے تفتیش میں انکشافات پر سوال کئے، عمران خان سے سائفر کاپی سے متعلق بھی دریافت کیا۔تفتیشی ٹیم سوا 2 بجے اٹک جیل پہنچی اور ساڑھے 3 بجے تک تحقیقات کیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے