شرجیل میمن

سندھ حکومت مختلف علاقوں سے پانی نکالنے کی کوشش کررہی۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت صوبے بھر کے تمام شہروں اور علاقوں میں جمع پانی کو نکالنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے ٹریک کو بحال کرنے کے لیے فوری نکاسی آب کا کام شروع کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت خصوصی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی اور کئی اہم فیصلے ہوئے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ دادو میں ایف پی بند میں شگاف کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ شگاف محکمہ آبپاشی اور فوج کے انجینرز مل کر بند کریں گے۔ خیرپور اور نوشہرو فیروز کا پانی روہڑی کینال میں ڈالا جائے گا، سکھر سے پانی نیچے جارہا ہے مگر کوٹری سے پانی آہستہ کم ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹ ڈیجی خیرپور سے بھی پانی نکالا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے