شہباز شریف مراد علی شاہ

وزیراعظم کا کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر ملکر حل کرنے اور 150 بسیں دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر مل بیٹھ کر حل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعلی ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سندھ اور وفاق کے درمیان ترقیاتی کاموں اور دیگر مسائل پر بات چیت ‏کی گئی۔ وزیراعلی سندھ نے ڈائریکٹ کٹوتیوں کے بعد فنڈز کی واپسی نہ ہونے پر بھی بات کی، جب کہ وزیراعظم نے مراد علی شاہ کو تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم مل جل کر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ وفاق اور صوبوں کو معاشی استحکام کے لئے قریبی تعلق بنانا پڑے گا۔ وزیراعلی سندھ نے پریزنٹیشن کی مدد سے وزیراعظم کو مالی مسائل سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے وزیراعلیٰ کی کارکردگی کو سراہنے کے لیے اجلاس میں تالیاں بجوائیں۔

وزیر اعظم نے سندھ میں تین سو بسوں کے پول میں ایک سو پچاس بسیں دینے کا اعلان کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ رواں مالی سال وفاقی حکومت نے سندھ کو 1078.198ارب روپے دینا تھے، وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو 28 ارب روپے کم دیئے۔

وزیراعظم سے کراچی میں تاجر برادری نے بھی ملاقات کی، جس میں بزنس کمیونٹی نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے، ٹیکس، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، امن وامان، اسٹریٹ کرائمز اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری سے متعلق بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے