مریم نواز

نوازشریف پاکستان اور کشمیر کا وفادارترین لیڈر ہے۔ مریم نواز

مظفر آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان اور کشمیر کا وفادار ترین لیڈر ہے۔ لیکن بعض افراد نے سیاسی انتقام کی آگ میں نوازشریف کو غدار ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف نے اقوام متحدہ میں کشمیر اور برہان وانی کا مقدمہ لڑا ہے اور بھارت کے پانچ دھماکوں کے مقابلے میں چھ دھماکے کرکے منہ توڑ جواب دیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر سرکاری پیسے خرچ کرنے کے باوجود باغ میں عمران خان کے جلسے میں کوئی نہیں آیا، باغ والوں نے عمران خان کے جلسہ میں نہ جاکر انہیں مسترد کر دیا۔ نوازشریف اپنی جماعت کو ٹکٹ دیتے ہیں بیچتے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ باغ میں تحریک انصاف کے امیدوار نے ایک افسر کو ایک ارب کی رشوت دی۔ مجھے خوشی ہے کہ میں کسی اے ٹی ایم کے پاس نہیں گئی۔ عمران خان اپنی مرضی کا وزیراعظم لا کر کشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنانا چاہتا ہے، جعلی لیڈر، جعلی ووٹ، جعلی منصوبے اور جعلی دعوے کرنے والے یاد رکھیں کہ آزاد کشمیر میں تمہارا کوئی دعوی نہیں چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے