پی ٹی آئی

ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد

سیالکوٹ (پاک صحافت) پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب لڑنے کے لئے پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے مسترد کردئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار قیصر اقبال بریار کے کاغذات نامزدگی دوہری شہریت کے باعث مسترد ہوچکے ہیں۔ پی ٹی آئی امیدوار برطانیہ کی شہریت کے حامل نکلے ہیں جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ان کے کاغذات مسترد کردئے ہیں۔

قیصر اقبال بریار کے خلاف چودھری بشارت کاہلوں ایڈووکیٹ نے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے دلائل دیئے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت قیصر اقبال بریار الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل ہونے سے قبل غیر ملکی شہریت منسوخی کا پراسس مکمل ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے