سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی کا بھی ملک میں ایک ہی وقت میں انتخابات کرانے کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا، جس میں ملک میں ایک ہی وقت میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھا۔ جس میں کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کے احکامات پر صوبے میں اضطراب پیدا ہوا ہے، 10 اپریل کو سندھ اسمبلی نے آئین کی مختلف شقوں پر غور کیا اور قرارداد منظور کی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت ہونے چاہیئں۔

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا مزید کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی نے اس بات پر زور دیا قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا خصوصی اختیار ہے، 18 ویں ترمیم نے الیکشن کمیشن کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کا اختیار دیا۔ الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 218، 219 اور 224 کے تحت اختیارات فراہم کیا گیا ہے، انتخابات آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے ہوں، کوئی سیاسی جماعت حکومت میں رہ کر انتخابی عمل کو متاثر نہ کرے۔

ریحانہ لغاری نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں ایک آئینی بحران دکھائی دیتا ہے، آرٹیکل 218، 219 اور 224 کی روح پر عمل نہیں کیا جا رہا، سپریم کورٹ کا حکم آئین کے مذکورہ آرٹیکلز سے مطابقت نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ ایک صوبے میں پہلے انتخابات ہوتے ہیں تو اس کے چھوٹے صوبوں پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، انتخابات کا عمل خصوصی طور پر الیکشن کمیشن نگران حکومتوں کی موجودگی میں چلاتا ہے، آئین پر عمل کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے