وزیراعظم

ہم سب کو مل کر پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور امن و آشتی کا گہوارہ بنانا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے سال نوکے آغاز پر معاشی صورتحال کی بہتری، سیلاب زدگان کی بحالی، دہشتگردی کے خاتمے اور عوام کی تکلیفوں میں کمی کے لیے شبانہ روز محنت کاعہد کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور امن و آشتی کا گہوارہ بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پروہ پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا ہے کہ نیا سال پاکستان سمیت پوری دنیا سے بھوک، جنگ، دہشتگردی، جرم، فرقہ واریت اور طبقاتی تقسیم کے خاتمے کا سال ثابت ہو، وزیراعظم نے یہ بات نئے سال کے آغاز پراپنے پیغام میں کہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی یہ بھی دعا ہے کہ 2022 میں دنیا کو جن معاشی، سیاسی اور امن و امان کے بحرانوں کا سامنا رہا، نئے سال میں ان پر قابو پانے کیلئے مثبت پیش رفت ہو، نیا سال پاکستان سمیت پوری دنیا سے بھوک، جنگ، دھشتگردی، جرم، فرقہ واریت اور طبقاتی تقسیم کے خاتمے کا سال ثابت ہو۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے