اسعد محمود

ججز کس آئین کے تحت ایوان کو قانون سازی سے روک سکتے ہیں۔ مولانا اسعد محمود

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا اسعد محمود کا کہنا ہے کہ ججز سے پوچھا جائے وہ کس آئین کے تحت ایوان کو قانون سازی سے روک سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں 22 کروڑ عوام کے محافظ آئین کا تحفظ کر رہے ہیں، اس آئین کی حفاظت کر رہے ہیں جس نے رٹ آف دی گورنمنٹ کا نفاذ کرنا ہے جس پر کبھی مارشل کے ذریعے اور کبھی دوسرے حربوں سے اس پر حملہ کیا ہے۔ یہاں ملک میں قدامت پرست یہودیوں کا ایک نمائندہ متعارف کرایا جاتا ہے، دنیا بھر میں اسرائیلی مفادات کے لیے آواز بلند کرنے والوں کا نمائندہ متعارف کرایا گیا۔

مولانا اسعد محمود کا مزید کہنا تھا کہ یہاں وزیر اعظم نے مذاکرات کی بات کی، ہم اصولی طور پر ہم اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ سیاست دان مذاکرات کریں گے لیکن کسی کے دباو پر وہ مذاکرات کریں گے، ہم اس دباو سے انکار کرتے ہیں، ہم نے پہلے بھی انکار کیا ہے، ہم پھر انکار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے چیئرمین سینیٹ نے ایک کمیٹی کی بات کی، ہمارا اور اتحادی حکومت کا نقطہ نظر صرف یہ تھا کہ ہم پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات چاہتے ہیں، ہم سپریم کورٹ میں گئے ہمیں فریق نہیں بنایا گیا، ہمارے خلاف فیصلہ دیا گیا۔

رہنما جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان تین ججز صاحبان کو ایوان کی استحقاق کمیٹی میں بلائیں اور ان سے پوچھیں کہ آپ اس طاقت ور ایوان کو قانون سازی سے کیسے کس آئین، کس قانون کے تحت روک سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے