اسعد محمود

ہم پہلے روزسے انکی حکومت کوصرف برداشت کررہے تھے، اسعد محمود

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور پارلیمان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جے یو آئی رہنما مولانا اسعد محمود نے کہا کہ 3 اپریل کوخط کا بہانہ بنا کرعدم اعتماد کوخارج کیا۔عدم اعتماد کو کیوں خط کی بنیاد پر خارج کیا؟

تفصیلات کے مطابق اسعد محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ریکارڈ کی ویڈیو آئی جس میں اسمبلی تحلیل کی بات کی، آپکے پاس مینڈیٹ نہیں خط کی وجہ سے پارلیمان کا وقت ضائع کریں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ خط اور رولنگ کا مقدمہ سپریم کورٹ میں ہار چکے ہیں، ہمیں قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں شرکت کا کوئی خط نہیں ملا، ہم پہلے روز سے انکی حکومت کوصرف برداشت کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے