سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن تین حصوں میں تقسیم

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان تین حصوں میں تقسیم ہوگئے،  ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور باہر آکر پی ایس 101 سے استعفیٰ کا اعلان کیا۔ فردوس شمیم نقوی جب باہر جانے لگے تو مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ آپ جاتے ہوئے استعفیٰ تو دیتے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے اراکین 3 حصوں میں تقسیم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی وفاق میں اتحادی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ  اسمبلی کی کارروائی میں شریک ہوئی۔ جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے اراکین نے ایوان سے باہر احتجاج جاری رکھا، اس تمام صورتحال سے ایم کیو ایم لاتعلق رہی۔

واضح رہے کہ متحدہ مجلس عمل کے ایم پی اے عبدالرشید دروازہ کود کر اسمبلی میں داخل ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے پر مکیش کمار چاولہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گیٹ کو لاتیں مار رہے ہیں، گالم گلوچ کررہے ہیں، اسٹاف کو گالیاں دینا یہ کیا ہے؟ کسی کو گیٹ توڑنے کی اجازت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے