شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کل آذربائیجان جائیں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان صدر الہام علیوف کی دعوت پر 14 سے 15 جون تک آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق آذربائیجان کے ساتھ تعاون کے ترجیحی شعبوں کی نمائندگی کرنے والے وزرا وزیراعظم کے وفد کا حصہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف صدر الہام علیوف سے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت تعاون کے اہم شعبوں پر وسیع مذاکرات کریں گے جبکہ وہ کثیرالجہتی فورمز میں باہمی تشویش اور تعاون کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات عقیدے، ثقافت اور تاریخ کی مشترکات سے جڑے ہوئے ہیں اور باہمی اعتماد اور علاقائی اور عالمی معاملات پر نظریات کے تبادلے سے مضبوط ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قیادت کی سطح پر متواتر تبادلے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتوں کو اجاگر اور پاکستان اور آذربائیجان کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے قریبی کثیر جہتی تعاون میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے