ناصر حسین شاہ

پی ٹی آئی والے جیتی ہوئی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات میں ہار گئے، سید ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ و پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید ناصر  حسین شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ اب تو آگئےہیں، آئندہ اسمبلیوں میں کبھی نہیں آئیں گے، پاکستان کے عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حریم شاہ ہے اور دوسری طرف حلیم ہیں، اس طرح کی حرکات پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملی ہیں۔

واضح رہے وزیر اطلاعات سندھ نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ تمام ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی ہے، یہ جیتی ہوئی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات میں ہار گئے۔اُن کا کہنا تھا کہ ان کو کچھ عرصے کے لئے بھگتنا پڑے گا،  فردوس شمیم کے استعفیٰ کے اعلان پر کچھ نہیں کہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے